بھارت امریکی درآمدات پر عائد ٹیرف ختم کرے

132

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے امریکی درآمدات پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف عائد کر رہا ہے، وہ اس معاملے پر بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی درآمدات پر بھارتی ٹیرف ناقابل قبول ہے، بھارت اسے واپس لے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم جاپان میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کی سائیڈ لائن ملاقات بھی طے ہے۔