گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر متعارف

508

کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل میپس اے آئی ٹیکنالوجی کا مفید فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

جسا کہ ہم سب کو کہیں نا کہیں گوگل میپس کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل میپ ہمیں منزل تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس حوالے سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر آپ کو کسی بھی علاقے کے اچھے مقامات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے تحت صارف کو کسی مخصوص جگہ یا دکان کے بارے میں لکھ کر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ صرف یہ بتائے گا کہ وہ کیا ڈھونڈ رہے ہیں۔ جس کے مطابق ایپ قریبی جگہوں کے بارے میں بتائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔