فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

484

کراچی: پاکستان کو یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سنگاپور سے سنگاپور سےپاکستان اوریورپ کوملانےوالی ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کےقریب کٹ لگنے کا پتا چلا ہے۔ ابتدائی طور پر ماہرین نے پتا لگایا ہے کہ فائبر آپٹیکل سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال فائبر آپٹیکل کیبل کے کٹس کو درست کرنے میں وقت لگے گا، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر متاثر رہ سکتی ہے۔فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔