سعودی عرب:زمین کے نیچے سے ہزاروں سال پرانی چٹانوں پرکندہ تصاویر دریافت

511

ریاض: سعودی عرب میں زمین کے نیچے سرنگوں سے ہزاروں برس پرانی چٹانوں پر بنائی گئی تصاویر دریافت کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی ہزار سال پہلے جزیرہ نما عرب میں رہنے والے لوگ موسم کی شدت یا پھر ناقابل برداشت گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے  زمین کے نیچے سرنگوں میں پناہ گزیں تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسی سرنگیں تھیں جن میں کئی لاکھ سال پہلے لاوا بہتا ہوگا۔

نئی تحقیق میں ہونے والے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ پتھر کے زمانے میں جزیرہ نما عرب میں رہنے والے افراد (جو چرواہے تھے) نے بڑی سرنگوں کو اپنا مسکن بنایا، جہاں زمین سے نیچے جاکر انہیں ٹھنڈک ملی اور وہ سورج کی حدت اور آندھی جیسی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکے۔

ماہرین نے بتایا کہ قدرتی آفات یا دیگر وجوہات کی وجہ سے سرنگوں میں زیر زمین چلے جانے والے افراد اپنے مویشیوں کے ساتھ وہیں پناہ لیتے تھے۔ ان سرنگوں میں انہوں نے کئی اشیا اور چٹان کی دیواروں پر تصاویر بھی کندہ کی تھیں، جو اب دریافت ہوئی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ یہ سرنگیں کم و بیش 30 لاکھ سال پرانی ہو سکتی ہیں۔