بانی پی ٹی آئی بتائیں کہ 2014 کے معاملات میں ایمپائرکی انگلی کس کی تھی، وزیر دفاع

882
attitude

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر 2014سے معاملات کھولنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے پوچھنا پڑے گا کہ ایمپائرکی انگلی کس کی تھی،پی ٹی آئی والے ایک طرف قتل کا الزام لگاتے ہیں ،دوسری طرف ان سے بات چیت کی بات کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ جن لوگوں نے  9مئی کا   پلان بنایا  ان کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہ ہو سکی ،  نومئی کے سارے کردار اسکرین پرنظرآئے ،اگر یہ لوگ پی ٹی آئی کے نہیں تھے تو کس کے ہیں ،پی ٹی آئی اب کہہ رہی ہے کہ نو مئی کسی اور نے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی 9مئی کی کبھی اونر شپ لیتی ہے اور کبھی ڈس  اون کردیتی ہے ،نومئی کو یونیفارم لہرانے والے کون لوگ تھے وہ پی ٹی آئی کے ہی تھے بانی پی ٹی آئی  نے بعد میں خود کہا کہ یہ جو کچھ ہوا وہ فطری ردعمل تھا۔