انٹرمیڈیٹ امتحانات: طلبا کو آگاہ کئے بغیر امتحانی مرکز تبدیل

287

نارووال میں طلبا کو آگاہ کئے بغیر ہی امتحانی مرکز تبدیل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کی جانب سے سرحدی گائوں سکھوچک میں امتحانی مرکز بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق طلبہ و طالبات امتحان دینے کے لئے پہنچے تو امتحانی مرکز 5 کلو میٹر دور تبدیل کر دیا گیا جس کے بعد سینکڑوں طلبہ و طالبات امتحانی مرکز کی تلاش میں در بدر ہوتے رہے، والدین امتحانی مرکز کے باہر سراپا احتجاج کرنے لگے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ والدین کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے سے قبل اس تاریخی اسکول میں طلبہ و طالبات امتحان دیتے رہے ہیں، پرائیویٹ اسکول مافیا کو خوش کرنے کے لئے اچانک سے امتحانی مرکز کو تبدیل کیا گیا۔

والدین نے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو درخواست دے دی ہے، فوری طور پر امتحانی مرکز کو بحال کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو امتحان دینے میں آسانی ہو۔