پاکستانی لڑکی کو بھارتی شہری کی جانب سے دل کا عطیہ

707

کراچی: بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے انسانیت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی لڑکی 19 سالہ عائشہ جو کہ بھارت ہی میں پیدا ہوئی تھی، تاہم وہ کراچی میں رہتی ہے، کو 5 سال قبل (2019ء میں) دل کی تشویش ناک بیماری ہوئی تھی، جس کے علاج کے لیے عائشہ کو بھارتی شہر چنئی لے جایا گیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی رہنے والی 19 سالہ عائشہ کے دل کے ایک والو میں لیکیج کی وجہ سے اسے لائف سپورٹ سسٹم کے ذریعے زندہ رکھا گیا تھا اور اس کا علاج دل کا ٹرانسپلانٹ تھا، جس پر کم و بیش 35 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

عائشہ کے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات چنئی ہی کے ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیے۔

پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرنے کے معاملے پر اسپتال (انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عائشہ بہت خوش نصیب ہے کہ اسے عین ضرورت کے وقت فوری طور پر دل اک عطیہ دیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممالک سے علاج کے لیے آنے والوں کو اعضا کا عطیہ ملنا آسان نہیں ہوتا۔