پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

375
products

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول و ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آئندہ 15 دن (یکم تا 15 مئی) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرول  کے علاوہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت  میں 8.74 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5.63 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی منظوری دے دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم تا 15 مئی تک ہوگا۔