ملائیشیا میں بائیکاٹ مہم کامیاب: کے ایف سی کا کاروبار بند

479
KFC business closed

کوالمپور: بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین ‘کے ایف سی’ کی ملائیشیا میں موجود فرنچائز نے ملک میں اپنے آوٹ لیٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشیا میں ‘کے ایف سی’ اور ‘پیزا ہٹ’ کی فرنچائزز چلانے والی کمپنی کیو ایس آر برینڈز (ایم) ہولڈنگ بی ایچ ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘معاشی چیلنجز’ کے باعث ‘کے ایف سی’ آوٹ لیٹس کو عارضی طور پر بند کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آٹ لیٹس کی یہ بندش فوڈ چین کے بائیکاٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک اور فلسطینیوں کا حامی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے آپریشن کے بعد ملائیشیا سمیت کئی دیگر مسلم ممالک میں مغربی برینڈز بالخصوص فوڈ برینڈز کے خلاف بائیکاٹ مہم کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔بائیکاٹ کرنے والوں کا یہ خیال ہے کہ فوڈ چین اسرائیل سے منسلک ہے۔