پاکستانی لونز مشن 3 مئی کو چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا

418

اسلام آباد: پاکستانی تاریخی لونز مشن 3 مئی کو چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تاریخی لونز مشن (آئی کیوب۔کیو)جمعہ 3 مئی کو چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی)کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ آئی کیوب۔ کیو کو آئی ٹی ایس نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

آئی کیوب۔کیو آربٹر میں چاند کی سطح عکس بند کرنے کے لیے 2 آپٹیکل کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ سیٹلائٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب۔کیو کو چینگ ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جسے 3 مئی جمعہ کو چین سے خلا میں بھیجا جائے گا۔

چینگای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیرز میں چھٹا مشن ہے۔ لانچ کےعمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔