ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے، وفاقی وزیر سیفران

558
independence of the judiciary

سوات: وفاقی وزیر برائے سیفران اور امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وکلا کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کرنا چاہیے، ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت مضبوط ہے اور اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر کے پاکستان کے مسائل پر قابو پا کر رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ بار کونسل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پارٹی رہنماوں، علاقہ عمائدین اور وکلا برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت رنگ لارہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے، ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر مٹہ بار کے لیے 20 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔