کیمرے سے تصویر کھینچ کر شاعری کریں

476

اسٹاک ہوم: دنیا نے ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کرتے ہوئے شاعری  کیمرہ (poetry Camera)  ایجاد کرلیا ہے، جو تصویروں کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژانگ اور ماتھر نامی شخص  نے Chat GPT4 کی مدد سے  کیمرہ تیار کیاہے، جس میں ٹیکنالوجی اور آرٹ میں اپنی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے کیمرے کو اس قابل بنادیا ہے کہ کیمرہ تصاویر کھینچتا ہے اور پھر ڈیوائس میں الگورتھم منظر کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

پہلی نظر میں یہ کیمرہ کسی دوسرے ڈیجیٹل کیمرے جیسا لگتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرہ نہیں ہے۔ صرف تصاویر لینے کے بجائے، یہ کیمرہ مناظر کو مدنظر رکھتا ہے،یہ منفرد ڈیوائس Raspberry Pi کمپیوٹر کا استعمال کرتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کے سائز کا ہے جو چھوٹا لیکن طاقتور ہے۔

موجد کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس اوپن سورس ہے اور صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق شاعری کی مختلف اقسام کا انتخاب کر سکتے ہیں، بہت جلد یہ کیمرہ دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت ہونے لگے گا۔