لیفٹ ہینڈ سے کام کرنا بیماری یا قدرتی علامت؟ تحقیق

749

میڈرڈ: کبھی سوچا کہ اکثر لوگ لیفٹی کیوں ہوتے ہیں؟ دنیا بھر میں 10 فیصد لوگ لیفٹ ہینڈڈ والے ہوتے  ہیں جو اپنے تمام کام الٹے ہاتھ سے انجام دیتے ہیں، کھانا، پینا اور دیگر کام اپنے لیفٹ ہینڈ سے کرتےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسپین کی یونیورسٹی میں  لیفٹ ہینڈ سےکام سرانجام دینے والوں کے حوالے سے تحقیق کی گئی تو ایک چیز سامنے آئی کہ زیادہ تر لوگ رائٹ ہینڈڈ ہوتے ہیں، لیکن کچھ کام اپنے بائیں ہاتھ سے کرتے ہیں۔

تحقیق میں پتہ چلا کہ انسانوں کی جین پر جب ریسرچ کی گئی تو TUBB4B نامی جین سامنے آئی ، جو لیفٹ ہینڈ لوگوں میں پائی جاتی ہے، جو خلیات کی ساخت کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے،انسان  کا دماغ 2 حصوں میں تقسیم ہے اور تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگوں میں دماغ کا بائیں حصہ زبان کے لیے غالب ہوتا ہے جبکہ دائیں جانب بصری توجہ کے لیےکام کرتا ہے۔

اس تحقیق میں35 ہزار کے قریب درمیانی عمر کے لوگوں کے جینیاتی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 11 فیصد لیفٹ ہینڈڈ تھے،محققین تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ واضح نہیں ہے، لیکن ہمیں شبہ ہے کہ مخصوص جینیاتی تغیرات ایک کردار ادا کرتے ہیں۔

محقیقن نے کہاکہ لیفٹ ہینڈڈ ہونا ایک قدرتی علامت ہے، بعض والدین اپنے بچوں کو رائٹ ہینڈ سے کام کرنے کی تلقین کرتے ہیں، لیکن یہ ایک قدرتی عمل ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی آسانی کے مطابق کاموں کو انہیں ہاتھوں سے انجام دیتا ہے، جن سے وہ آسانی کے ساتھ کرسکتا ہو۔