خیرپور، عید قریب آتے ہی پولیس اور چور، ڈاکو عوام کو لوٹنے میں مصروف

34

خیرپور(نمائندہ جسارت ) خیرپور میں عید قریب آتے ہی پولیس عیدی کمانے میں اور چور، ڈاکو عوام کو لوٹنے میں مصروف ہوگئے،لوگ رات کو جاگ کر گزارنے اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے موٹر سائیکل سواروں نے ضلع انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ ٹنڈومستی روڈ، بھرگڑی، لقمان سمیت دیگر علاقوں میں دن دہاڑے چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ۔امن دشمن جن بے قابو پولیس قیام امن میں ناکام ہوگئی۔ تھانہ کوٹ ڈیجی کی حدودٹنڈومستی روڈ گائوں بہارو لاشاری کے قریب سبیل موڑ پر خیرپور سے اپنے گائوں محمد یونس جارہے تھے کہ انہیں امعلوم ڈکیٹ عابد رضا اجن اورمحسن رضا اجن یر غمال بناکر ان سے موٹر سائیکلاور ہزاروں روپے نقدی ،موبائیل فون سیٹ چھین کر فرار ہوگئے،کوٹ ڈیجی تھانہ کی حدود میں یہ 10 ویں ڈکیتی کی واردات ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے بہانے عیدی کمانے میں مصروف ہے ایسے میں شہری لٹ رہے ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیجب کہ تھانہ شاہ لطیف کی حدود بھرگڑی میں نامعلوم چور مقامی ٹی وی چینل کے کیمرہ میں عابد علی کاکڑ پٹھان کے بہنوئی عاشق علی کے گھر سے نامعلوم چور سولر پلیٹ،سولر پنکھا،ٹی وی،استری ،قیمتی موبائی فون سیٹ،نقدی و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جب کہ بھرگڑی محلہ ہی میں بھٹی کے گھر سے سولر پلیٹ۔سولر پنکھے سمیت دیگر سامان چراکر فرار ہوگئے تھے،ادہر لقمان میں ڈاکٹر آغاتیمورخان کے گھر میں علی الصبح نامعلوم ڈکیٹ اس وقت گھر میں داخل ہوئے جب مرد حضرات نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے تھے ڈکیتوں نے خواتین ،بچوںکو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناکر طلائی زیورات،گھر یلو قیمتی سامان، لوٹ کا فرار ہوگئے ڈکیتی کی مالت بیس لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔شہریوں تاجروں دکانداروں کا کہنا ہے کہ خیرپور میں بدامنی کی آگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس ناکام ہوچکی ہے پولیس اہلکار موٹر سائیکل کے کاغذات کی چیکنگ کے بہانے شہریوں سے عیدی بٹورنے میں مصروف عمل ہے انہیں عوام کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے،شہری و دیہاتی خوف کی وجہ سے رات جاگ کر بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی سکھر،ڈی آئی جی سکھرسے مطالبہ کیا ہے کہ خیرپور میں بدامنی کی روک تھام ،ڈاکوئوں اور پولیس کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے۔