فیصل بینک اور انڈس اسپتال کے درمیان اسلامی پراڈکٹ کے لیے اشتراک

67
فیصل بینک اور انڈس اسپتال کے درمیان اسلامی پراڈکٹ کے لیے اشتراک کے موقع پر گروپ
فیصل بینک اور انڈس اسپتال کے درمیان اسلامی پراڈکٹ کے لیے اشتراک کے موقع پر گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سرکردہ بینک میںسے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے انڈس اسپتال کے ساتھ اپنے صارفین کے لیے فیصل اسلامی رحمت اکاؤنٹ متعار ف کرانے کیلئے اشتراک قائم کیا ہے ۔اس موقع پر فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر دفتر میںایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر و سی ای او یوسف حسین اور انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان دونوںاداروں کے سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ موجود تھے ۔ایک مکمل اسلامی بینک بننے کی حکمت عملی کے تحت فیصل بینک اپنے صارفین کیلئے نئی اسلامی پراڈکٹس متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے ،فیصل بینک کی جانب سے انڈس اسپتال کو باقاعدگی کے ساتھ عطیات بھی دیئے جاتے ہیں۔اس موقع پر فیصل بینک لمیٹڈ کے سی ای او و صدر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ایک مکمل اسلامی بینک بننے کے اپنے عزم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے صارفین کیلئے مسلسل اسلامی پراڈکٹس متعار ف کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور فیصل اسلامی رحمت اکاؤنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،ہمیںیقین ہے کہ اسلامی بینکاری کے صارفین کیلئے ہماری یہ نئی پراڈکٹ انتہائی مفید اور کار آمد ثابت ہوگی،انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا تھا کہ ہم اس نیک مقصد کیلئے فیصل بینک کے ساتھ اشتراک پر انتہائی پر مسرت ہیں۔اور ہم مستقبل میں بھی کمیونٹیز کی بہتری کیلئے فیصل بینک کے ساتھ اس طرح کے اشتراک کیلئے پرعزم ہیں۔