کمشنرکراچی کاایس بی سی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان

30
کمشنر کراچی ایس جی سی اے و دیگر شعبوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
کمشنر کراچی ایس جی سی اے و دیگر شعبوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے شہر میں آگ لگنے کے واقعات کے سدباب کے لیے قائم بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ایک 4 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی جوکہ ایس بی سی اے، چیف فائرآفیسر ،سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔یہ فیصلہ انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہ ایک اہم اجلاس میں کیا۔جس میں ایس بی سی اے ، سول ڈیفنس،محکمہ توانائی ،کے الیکٹرک،چیف فائر آفیسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ایسٹ احمد علی صدیقی،ویسٹ زاہد میمن، کو رنگی شادیہ جعفر و دیگر نے شر کت کی۔ کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے ایس بی سی اے کی کارکردگی پر پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ آپکی کار کر دگی تسلی بخش نہیں ہے لہٰذاآپ اپنی تمام تر تفصیلات و کار کر دگی پر مشتمل رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ایس بی سی اے کسی بھی بلڈر کو آئندہ کمپلیشن سر ٹیفکیٹ و این او سی جا ری نہ کریں۔اگر غفلت برتی گئی تو کارر وائی کی سفارش کی جائے گی کیونکہ بغیر سر ٹیفکیٹ کے بلڈرز من مانی کر تے ہوئے نقصان کی ذمے داری قبول نہیں کرتے لہذا ریونیو اٹھارٹیز کو بھی پابند بنایا جائے گا کہ بغیر سر ٹیفیکیٹ کے انکی املاک کی ر جسٹریشن نہ کریںورنہ انکے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی اور مکمل رپورٹ سفارشات کے ساتھ چیف سیکرٹری کو روانہ کریںگے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے چیف فائر آفیسر تحسین احمد صدیقی فائر ٹینڈرز فائر فائیٹر، فائر آفس وومین پاور کے بارے میں تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا کہ مکمل رپورٹ دیںتا کہ محکمہ فائر فائیٹر کو مزید فعال کیا جا سکے ۔