کراچی میں صدر کے پروٹوکول سے شہریوں کو پریشانی عارف علوی کی مزار قائد پر حاضری

141
کراچی :صدرمملکت ڈاکڑ عارف علوی مزار قائد پر حاضری دے ر ہے ہیں
کراچی :صدرمملکت ڈاکڑ عارف علوی مزار قائد پر حاضری دے ر ہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری کے دوران 2 درجن سے زاید گاڑیوں کا پروٹوکول لے کر وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد کے موقع پر شہریوں کو سڑکوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑگیا‘ ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں۔ عارف علوی نے صدارتی حلف برداری کے بعدکراچی کا باقاعدہ پہلا دورہ کیا‘ انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی لیکن مزار قائد پر حاضری کے دوران بھی اطراف کی سڑکیں بند رہیں۔ قائد اعظم کے مزار پرآمد کے موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے وزیر
بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے عالمی ہوائی اڈے سے2 درجن سے زاید گاڑیوں کے پروٹوکول میں اپنے گھر جا رہے ہیں جبکہ آج صبح مزار قائد پر حاضری کے موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ بھاری پروٹوکول تھا اور اطراف کی سڑکیں بھی بند تھیں۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ میرے منع کرنے کے باوجود پر وٹوکو ل دیا گیا‘ میں نے حکام سے کہا تھا کہ مجھے عوام کے سامنے رسوا نہ کیجیے،ان پڑوسیوں کے لیے اذیت کا باعث نہیں بننا چاہتا جن کے ساتھ ساری عمر گزاری ہے‘کراچی ملک کا معاشی حب اور دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے‘اس کا انفرا اسٹرکچر بڑے شہروں جیسا ہونا چاہیے۔ ہفتے کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں صوبہ سندھ میں وفاق کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدر عارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سندھ وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے تاکہ انہیں جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے گا‘ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا موثر استعمال یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا کہ سندھ کے لیے وفاقی منصوبوں کے فنڈز کے جلد از جلد اجرا کو یقینی بنائیں گے۔
صدر کی حاضری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.