صفہ پبلک اسکول کی سائنسی نمائش، سرپرستوں سے نشست

65
صفہ پبلک اسکول لانڈھی کی تقریب سے عبدالجمیل خان، محمد عظیم صدیقی،محمد اسلم شیخ اور پرنسپل شگفتہ اسلم خطاب کررہی ہیں
صفہ پبلک اسکول لانڈھی کی تقریب سے عبدالجمیل خان، محمد عظیم صدیقی،محمد اسلم شیخ اور پرنسپل شگفتہ اسلم خطاب کررہی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی دی جا سکتی ہے ۔حکمرانوں نے سب سے زیادہ ظلم تعلیم کے شعبے کے ساتھ کیا ہے،یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے تحت سائنسی نمائش اور والدین کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم محمدعظیم احمد صدیقی،صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ،پرنسپل شگفتہ اسلم اور کو آرڈی نیٹر عارف رحمان نے بھی خطاب کیا۔ عبدالجمیل خان نے کہا کہ علم انسان میں طاقت اور قوت پیدا کرتا ہے ۔علم کے ذریعے بڑے سے بڑے دشمن کو بھی زیر کر لیا جاتا ہے ۔پاکستان میں تعلیم کو امیروں تک ہی محدود کر دیا گیا ہے ۔تعلیم مہنگی ہونے کے باعث عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے ۔ہائر ایجوکیشن تک تعلیم کو مفت کیا اورتمام نصاب کو اردو زبان میں رائج کیا جائے۔