صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں گے،فواد چودھری

47

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو تنخواہوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا عدالت عظمیٰ نے بھی نوٹس لیا ہے ۔صحافیوں کی بہبود اور تنخواہوں کی ادائیگی وزارت اطلاعات اور پی بی اے کی ذمے داری ہے ۔ پی بی اے سے درخواست ہے کہ تنخواہوں کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرائے ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری سے انفارمیشن گروپ کے افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے انفارمیشن سروسز گروپ کو موثر بنانے کی ضرورت ہے ، عصر حاضر میں دلیل اور منطق کا بیانیہ ہی کار گر ثابت ہوتا ہے ۔وزارت اطلاعات کے افسران ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ افسران پبلسٹی کے جدید آلات خصوصاًسوشل میڈیا میں مہارت حاصل کریں۔دوسری جانب فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو محدود نہیں کرنا چاہتے ، اگر کوئی تیسرا ملک اس منصوبے میں شامل ہو جائے تو سرمایہ کاری میں مزید بہتری آئے گی ، سی پیک منصوبے میں 40 ارب ڈالر کے منصوبے شامل ہونے والے ہیں کچھ دوست ممالک منصوبے میں دلچسپی لے رہے ہیں ، سی پیک کو محدود کرنے سے ہم اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے ،پاکستان کو فائدہ فری انڈسٹریل زون سے آنا ہے جس پر حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ