ایسا غار، جس میں داخل ہونے کے بعد کوئی مخلوق زندہ نہیں رہ سکتی

563

سان جوز: کوسٹاریکا میں ایک ایسے غار کے بارےمیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ اس میں داخل ہونے کے بعد کوئی مخلوق زندہ نہیں رہ سکتی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق موت کا غار کے نام سےمشہور یہ غار حیران کن طور پر ایک خوب صورت پہاڑ اور ہرے بھرے سیاحتی علاقے Recreo Verde میں واقع ہے، تاہم اس غار میں اگر کوئی ایک بار داخل ہو جائے تو وہ مخلوق زندہ نہیں رہ سکتی۔

ایک آتش فشاں پہاڑ کے  کنارے پر واقع اس عجیب و غریب غار کی صرف گہرائی 2 میٹر اور لمبائی 3 میٹر ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر چھوٹے غاروں سے  متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں کیڑوں مکوڑوں، پرندوں اور چھوٹے موٹے جانوروں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن کوسٹاریکا کا یہ غار  خود میں داخل ہونے والی ہر مخلوق سے جینے کا حق چھین لیتا ہے، جس کی وجہ اس کا اندرونی ماحول ہے، جس میں صرف کاربن مونوآکسائیڈ موجود ہے۔ یہ انتہائی زہریلی گیس ہوتی ہے، جو کسی بھی مخلوق کو زندہ نہیں رہنے دیتی۔

غار کے  نقصان دہ ہونے کی حد جانچنے کے لیے مقامی لوگ ایک مشعل جلا کر اس میں داخل کرتے ہیں، اگر وہ مشعل فوراً بجھ جائے تو اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ خطرناک ترین  موقع ہے، کیونکہ اس میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے مشعل بجھ جاتی ہے۔