کوانٹم  کمپیوٹر کو غلطیوں سے پاک کرنےکیلیے انتہائی خالص سیلیکون   تیار

376

میلبرن ، لندن: ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کوانٹم کمپیوٹر کو غلطیوں سے پاک کرنے کے لیے ایک انتہائی  خالص سیلیکون تیار کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن اور  برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنس دانوں کی جانب سے ایک جدید ترین ٹیکنیک  کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے انجینئرز کی مدد سے ایک ایسا انتہائی خالص سیلیکون تیار کیا ہے، جو بہت بڑے کوانٹم کمپیوٹرز کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا اور اس کے نتیجے میں کمپیوٹرز کی پرفارمنس، مستحکم ہونا اور غلطیوں سے پاک ہونا ممکن ہو سکے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انتہائی خالص سیلیکون کا حامل کوانٹم کمپیوٹر دنیا کے لیے ایک بہت بڑا انقلاب ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے ایسے مسائل بہت جلدی حل ہو سکتے ہیں ، جو موجودہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی سو سال میں حل کیے جا سکیں۔

انتہائی خالص سیلیکون  کی مدد سے سائنس دان ایسے کمپیوٹرز تیار کر سکیں گے، جو کئی مشکلات اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت معاون ہوگا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹرز بہت تیزی کے ساتھ غلطیاں کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ناقابل اعتماد قرار دیے جا سکتے ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے بعد ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔