امریکا میں آٹو رکشہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

613

آٹو رکشہ ، جسے ٹوک ٹوک بھی کہا جاتا ہے، سائوتھ ایشین ملکوں کی سڑکوں پر عام نظر آتے ہیں، جو لاکھوں لوگوں کے لیے نقل و حمل کے ایک مقبول ذریعہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ چاہے کام پر جانا ہو یا شہر کی پرہجوم گلیوں سے گزرنا ہو، یہ گاڑیاں روزمرہ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تاہم، حال ہی میں سوشل میڈیا جوش و خروش سے گونج اٹھا جب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کیلیفورنیا کی گلیوں میں ایک سیاہ اور پیلے رنگ کا آٹو رکشہ دکھایا گیا ۔

یہ ویڈیو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ہے جس کی سڑکوں اور گلیوں میں ایک آٹو رکشہ گھوم رہا ہے، آٹو رکشہ کے چلنے کی ایک ویڈٰو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

امریکی سرزمین  پراس غیر متوقع نظارے نے ناظرین کی دلچسپی کو متاثر کیا ۔

واضح رہے کہ یہ رکشہ کیلیفورنیا کی گلیوں میں گزشتہ ایک سال سے گھوم رہا ہے لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ابھی وائرل ہوئی ہے ۔