آئی ایم ایف قسط وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

273

کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب  سے قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کی نئی قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے آئی ایم ایف قسط سے متعلق جاری  کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ  ڈالر  سے زیادہ کا اضافہ ہونے سے مجموعی ذخائر 14 ارب  45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکے ہیں اور آئی ایم ایف سے ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کی قسط وصولی کے بعد گزشتہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مجموعی ذخائر میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔