موبائل آپریٹرز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر رضامند

512
development in blocking

اسلام آباد: سمز بلاک کرنے کا آٹومیٹڈ نظام وضع کرنے تک ٹیلی کام آپریٹرز نے مینول طریقے سے چھوٹے بیچز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوائے جانے والے پانچ ہزارنان فائلر کے پہلے بیچ کی سمز بلاک کرنے پر  رپورٹ کیلئے ہفتے کو گیارہ بجے طلب کیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے اگلا بیچ ہفتے اور تیسرا بیچ اتوار کو بھجوایا جائے گا جبکہ ٹیلی کام کمپنیاں ان بیچز میں شامل نان فائلر کی سمیں بلاک کرکے روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کیا کریں گی۔

دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔