سینٹرل جیل کے قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

314
remand

پشاور: سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور نے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کردی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل وسیم خان نے بتایا کہ وائرس کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی، 549 قیدیوں کی جدید آلات کے ذریعے بلڈ اسکریننگ کی گئی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں، ان کودوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیاہے۔

سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں تاہم متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے اور علاج نہ کئے جانے پر ایڈز میں تبدیل ہو سکتا ہے۔