جاسوسی کی غرض سے کیے گئے سائبر حملوں میں 300 فیصد اضافہ

402

  اسلام آباد:گزشتہ سال سال2023 کی پہلی سہ ماہی کی نسبت رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں جاسوسی کی غرض سے کیے گئے سائبر حملوں میں تین سو فیصد اضافہ ہوا، سائبر حملوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر دو حملوں سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسپرسکی ریسپانس اینڈ ڈیٹیکشن ٹیم کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں میں  آئی ٹی کمپنیاں 15.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئیں، اس کے بعد مالیاتی اور صنعتی کمپنیاں ہیں جنہوں نے بالترتیب 14.9فیصد اور 11.8% واقعات رپورٹ کیے۔

کیسپرسکی ریسپانس اینڈ ڈیٹیکشن ٹیم کی رپورٹ میں مزید بتایاکہ  کیسپرسکی کی  رپورٹ سالانہ رپورٹ شدہ واقعات، ان کی نوعیت، اور صنعت اور جغرافیائی خطے کے لحاظ سے ان کی تقسیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔