آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے باہر ہو گئے

62

ٹائونٹن(جسارت نیوز) آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف شیڈول ورلڈ کپ میچ سے باہر ہو گئے، وہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پٹھوں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹوئنس جو کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے تاہم توقع ہے کہ وہ بقیہ میچز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔