حیدری مارکیٹ کے اطراف پتھارامافیا کے خلاف کارروائی

74

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دکانداران حیدری مارکیٹ کے بھر پور اصرار پر حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمے داران سید فراز احمد، احسن جمیل، شکیل احمد اور سید اختر شاہد سمیت دیگر عہدیداران نے حیدری مارکیٹ کے اطراف ناجائز پتھارا مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ کے اطراف ٹریفک کی روانی اور صارفین کی سہولت کے لیے تمام راستوں کو کشادہ کردیا ہے۔ اس بنا ء پر مارکیٹ کا ماحول اب کافی خوشگوار ہوگیا ہے اور دکاندار حیدری پر سکون انداز میں رمضان المبارک میں اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمے داران کے ساتھ رابطے میں ہے۔