سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میںاستحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1298ڈالرز کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاستحکام کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا ور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے71100روپے،دس گرام سونے کی قیمت343 روپے اضافے سے 60957روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 850روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔