چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان رضوان کی کپتانی بر قرار

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، عرفان سینئر ،علیم بلال، مبشرعلی، محمد توثیق، تصورعباس، اعجاز احمد، عرفان جونئیر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بٹّہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ایشین چیمپئینز ٹرافی 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گا، جب کہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف 22 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔پاکستان کا تیسرے میچ میں میزبان عمان سے ٹکراؤ 22 اکتوبر کو ہوگا جب کہ چوتھا میچ 24 اکتوبر کوجاپان سے ہوگا۔اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم نے اپنی ابتدائی حکمت عملی تیاری کر لی۔گرین شرٹس ایشیائی ایونٹ کا حصہ بننے سے قبل میزبان عمان ٹیم کے خلاف 16 اکتوبر کو پریکٹس میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے قومی اسکواڈ کی 2 ٹیمیں بنا کر آپس میں میچز کھیلنے کی بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ایشین چیمپیئن شپ 18اکتوبر سے مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کو خیرباد کہنے والے فارن کوچ راولینٹ اولٹمینز کی ٹیم ملائیشیا 25 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کرے گی۔ کھیلے جانے والے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو کوریا کے ساتھ کھیلے گا، کوریا عالمی رینکنگ میں 14 ویں نمبر کی ٹیم ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر کھڑا ہے، روائتی حریف بھارت عالمی رینکنگ میں 5ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے ساتھ 20اکتوبر کو ایکشن میں دکھائی دے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں 33 ویں نمبر کی ٹیم اومان سے 22 اکتوبر کو کھیلنے کا موقع ملے گا جس کو حال ہی میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان نے 10 گول کئے تھے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم 24 اکتوبر کو جاپان سے نبرد آزما ہوگی، عالمی رینکنگ میں جاپان 16 ویں نمبر کی ٹیم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ