کراچی پولیس کی بڑی کامیابی:امل قتل کیس میں فرار ملزم گرفتار 

268

معاذ ہاشمی

کراچی پولیس نے اپنی اہم کارروائی میں امل قتل کیس کےفرار ملزم خالد کو ہجرت کالونی سے گرفتار کر لیا ۔

تفیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے  بتایاکہ امل قتل کیس کے ملزم کو کراچی کے علاقے صدر آرٹلری میدان تھانے کے حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت خالد کے نام ہوئی جو رکشہ ڈرائیور اور ہجرت کالونی کا رہائشی ہےجبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمدکیا گیا۔

 کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ملزم خالد کا ساتھی شہزاد 13 اگست کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، جبکہ گرفتار ملزم خالد نے 7 دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ  واقعے کے روز انہوں نے 3 وارداتیں کی تھیں، وارداتیں رکشےمیں سرانجام د یتے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ