میانوالی:خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی،20 مسافر زخمی

224

خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر نے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

 ترجمان ریلوےکے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ترجمان  کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20 مسافر زخمی بھی ہوئےجنہیں طبی امداد دی گئی ہے ۔

ترجمان نے مزید کہاکہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیاہےجس کے باعث کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسان ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے زمینی راستہ نہیں ہے جس کے باعث امدادی کام میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کو دیگر مقامات سے ملانے والا سواں پل بھی ٹوٹا ہوا ہے جس کے باعث ہیوی مشینری پہنچانے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

ریسکیو حکام نے کندیاں اسٹیشن سے بھی امدادی کرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی ہے۔ ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا اور جس جگہ پر ٹرین الٹی ہے وہاں صرف ریلوے ٹریک کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.