حیدر آباد، جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر، قومی پرچموں کی بہار

120

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں پاکستان کا یوم آزادی منانے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، سرکاری ونجی عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر میں قومی پرچم اور جھنڈیوں کی بہار ہے ۔ بازاروں میں کپڑے‘ چوڑیاں قومی پرچم کے رنگ کی فروخت ہورہی ہیں جبکہ مختلف اقسام کے بیجز بھی فروخت ہورہے ہیں۔ اسکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے پروگرامات ترتیب دیے جارہے ہیں، منچلے نوجوان ریلیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم سجائے شہر کی گلی محلے اور شاہراہوں پر گشت کررہے ہیں۔ ہر طرف ملی نغموں کی گونج ہے۔ گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتہ آزادی منایا جارہا ہے اور مختلف اسکولوں میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں جن بچوں کو قیام پاکستان، استحکام پاکستان اور ملک کی آزادی وخود مختاری کو قائم رکھنے کے لیے اپنی ذمے داریوں کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ