غزہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،4 فلسطینی شہید

170

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد ہوائی اور زمینی حملے کیے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ غزہ کی پٹی میں کچھ ماہ سے جاری فلسطینی احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ