مقدونیا کے نام کا تنازع خاتمے کے بہت قریب پہنچ گیا

135
اسکوپے: مقدونیا کے وزیراعظم زارون زائف جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا استقبال کر رہے ہیں
اسکوپے: مقدونیا کے وزیراعظم زارون زائف جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا استقبال کر رہے ہیں

اسکوپے (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ مقدونیاکے نام سے متعلق اس یورپی ملک اوریونان کے مابین تنازع اب حل ہونے کے قریب ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ پوری ایک دہائی میں مقدونیا اور یونان نام کے حوالے سے آپس کا جھگڑا ختم کرنے کے کبھی اتنے قریب نہیںآئے۔ یونان یورپی یونین کا رکن ہے ،جب کہ بلقان کے خطے کی خود مختار ریاست مقدونیا ماضی میں کالعدم یوگوسلاویہ کا حصہ تھی۔ مقدونیا کے وزیر اعظم نے اسی ہفتے کے اوائل میں امید ظاہر کی تھی کہ مقدونیا اور یونان باہمی تنازع کا مستقل حل جولائی تک نکال لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ