پنجاب کابینہ میں مزید 11 نئے وزراء شامل

138

پنجاب کابینہ میں توسیع کر دی گئی ۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے 11 ایم پی ایز کو وزیر مقرر کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ، 3 مشیر اور 2 معاونین خصوصی بھی اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے ۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق نئے مقرر ہونے والے وزیر ، مشیر اور معاونین خصوصی کل اپنی اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے ۔ نئے نامزد ہونے والے صوبائی وزراء میں (1)ایم پی اے سید رضا علی گیلانی ، (2)ایم پی اے ملک احمد یار ، (3)ایم پی اے اعجاز احمد ، (4)ایم پی اے محمد نعیم اختر خان ، (5)ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق ، (6)ایم پی اے شیخ علاؤالدین ، (7)ایم پی اے منشاء اللہ بٹ ، (8)ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، (9)ایم پی اے نغمہ مشتاق صاحبہ ، (10)ایم پی اے امان اللہ خان شادی خیل اور (11)حکومت کے پنجاب کے ترجمان زعیم قادری شامل ہیں۔

ایم پی اے ملک محمد احمد خان اور ایم پی اے رانا محمد ارشد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی کی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ خواجہ عمران نذیر اور رانا مقبول احمد وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ