سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر وہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہیں:رانا ثنااللہ

204
Not being

 رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر وہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا تھا اس وقت بھی ساتھ بیٹھنے کو کہا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا، عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے۔