گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ، 96 زخمی

343

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے پرہجوم شہر رفح پر بمباری کی، جہاں اس نے زمینی دراندازی شروع کر دی ہے، جب کہ قاہرہ میں بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوا جس کا مقصد سات ماہ کی جنگ میں کی شرائط پر اتفاق کرنا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 54 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی اعتراضات کے باوجود، اسرائیل نے منگل کے روز رفح میں ٹینک بھیجے اور مصر میں قریبی کراسنگ پر قبضہ کر لیا جو کہ محصور فلسطینی علاقے میں امداد کا اہم راستہ ہے۔

وائٹ ہاؤس نے انسانی بنیادوں پر ترسیل میں رکاوٹ کی مذمت کی، ایک سینئر امریکی اہلکار نے بعد میں انکشاف کیا کہ واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے بموں کی کھیپ روک دی تھی جب اسرائیل اپنے رفح منصوبوں پر ہمارے خدشات دور کرنے میں ناکام رہا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ چند گھنٹے بعد وہ غزہ کے لیے ایک اور بڑی امدادی گزرگاہ کریم شالوم کے ساتھ ساتھ ایریز کراسنگ کو دوبارہ کھول رہی ہے۔

اے ایف پی ٹی وی فوٹیج میں فلسطینیوں کو رفح کی عمارت کے ملبے کے نیچے سے خون آلود اور خاک میں ڈھکے زندہ بچ جانے والوں کو باہر نکالنے کے لیے اندھیرے میں بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رفح ایک بہت بڑی نقل مکانی کا مشاہدہ کر رہا ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والے مقامات پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔

العہلی ہسپتال نے کہا کہ تباہ حال غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔