لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

316
Meteorological Department

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں وقفہ وقفہ سے ہوئیں داخل ہونے کے بعد اب بارش برسانے والا سسٹم آج شہر میں داخل ہوگا، جس کے نتیجہ میں شہر لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز موسم خوشگوار ہونے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 155فیصد ریکارڈ کی گئی جس سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے ، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کی ہے۔