ملک محمد خان فٹبال تاج مسلم نے لیاری برادارز کو شکست دیدی

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لاہٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک لیاری میں میچ کے دوسرے منٹ میں ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول تاج مسلم کے عتیق نے اپنے ساتھی کھلاڑی کے پاس سے خوبصورت گول اسکور کردیا۔لیاری برادرز کی ٹیم نے مذکورہ گول کو برابر کرنے کے غرض سے تاج مسلم کے گول پر فوری حملہ کردیا لیکن ریفری آصف کی وسل نے لیاری برادرز کے فاروڈ کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں لیاری برادرز کے جانب سے خطرناک موومنٹ گول ہوتے ہوتے رہ گیا۔18وی منٹ تاج مسلم کے فاروڈ شفیق نے گول کرنے کا آسان موقع گنوادیا۔پہلے ہاف 23ویں منٹ میں کے آر ایل کے جنید نے بھی گول کرنے کس موقع ضایع کیا لیاری برادرز کی جانب سے انٹرنیشنل زاھد کو زید کے متادل کے طور پر اتارا گیا۔جس کا ثمر لیاری برادرز کو پہلے ہاف کے 28ویں منٹ میں عبید کے شاندار گول کی صورت میں ملا۔لیکن لیاری برادرز کا یی گول تاج مسلم کے فاروڈ سراج نے گول کرکے ایک بار پھر تاج مسلم کو برتری دلادی۔میچ کاپہلا ہاف تاج مسلم کے حق میں ایک کے مقابلے میں دو گول رہا۔دوسرے ہاف کے ابتداہی لمحات میں لیاری برادرز کے اسٹرائیکر ابراہیم کی ٹرائی گول پوسٹ سے ٹچ ہوتی ہوئے باہر گئی۔دوسرے ہاف دونوں ٹیموں نے رف کھیل پیش کیا جسکی وجہ سے ریفری آصف نے دونوں ٹیموں کے پلیرز کو متعدد بار یلو کارڈ دکھانا پڑا۔دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں تاج مسلم کے جنید کے آر ایل نے گول کرنے کا آسان موقع ضایع کردیا۔لیاری برادرز کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ان کے فاروڈ موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔میچ کے اختتامی لمحات میں تاج مسلم کے سراج نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہمکنار کرنے میں ہم کردار ادا کیا۔فائنل وسل سے چند لمحے قبل سراج نے نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم تاج مسلم کو ایک کے مقابلے میں چار گول کی فتح دلادی۔میچ ریفری کے فراہض آصف نے انجام دیے جبکہ ڈپٹی ریفریوں میں خالد اور محسن میچ کمشنر کے فراہض محمد ندیم بلوچ برادر نے انجام دیے۔جمعرات 15 مئی کو پہلا میچ ہارونیہ اسپورٹس کا مقابلہ نوالین اسٹار سے جبکہ دوسرے معرکے میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس کا مقابلہ اصلاح اسپورٹس سے ہوگا۔