روس اور چین کا باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال مکمل ختم کرنے کا اعلان

294

ماسکو: روس اور چین نے باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے قومی کرنسیوں کے استعمال کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے  امریکی ڈالر کا استعمال مکمل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس اور چین نے اپنی تجارت کو عالمی سطح پر   پروان چڑھانے کے لیے ڈالر کے استعمال کو  مکمل بند کردیا ہے،  اب روس اور چین کی تجارت میں ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا، اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اس تجارت کو بھر پور کوشش کی گئی ہے، لیکن ہم نے باہمی تعاون اور مشاورت سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کرے۔

خیال رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے، اب مکمل ڈالرزکے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈالر کے استعمال کو بند کردیا ہے۔