اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 16آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی

431

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تعاون سے  وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی  اداروں میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان جدید آئی ٹی لیبز میں نوجوانوں کو جدید ہنر سکھایا جائے گا جس سے ان کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

یہ آئی ٹی لیبز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع سولہ ڈگری کالجز میں بنائی جائیں گی۔

ان آئی ٹی لیبز میں طلباء کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت (AI) اور گیم ڈیولپمنٹ کے چھ ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں تقریباً 1000 طلباء کو کورسز پیش کیے جائیں گے، جنہیں مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ کورسز نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے NUST، نیشنل سکلز یونیورسٹی، COMSATS اور NUML جیسی مشہور یونیورسٹیوں کے تعاون سے تیار کیے ہیں۔

یہ کورسز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ ان کورسز کے لیے تقریباً تین ہزار چھ سو طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔