این اے 148: ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

236
stations established

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف سے ہے۔