غزہ پر اسرائیلی بمباری سے تباہی، 37 ملین  ٹن ملبہ ہٹانے میں 14 برس لگیں گے

254

نیویارک:غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں موجود 37 ملین ٹن ملبہ ہٹانے میں 14 سال کا وقت صرف ہو گا۔

اقوام متحدہ کے ایک اہل کار کے مطابق غزہ کی محصور پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہتھیاروں کی باقیات اور غیر معمولی بھاری مقدار میں موجود 37 ٹن وزنی ملبہ ہٹانے میں کم و بیش 14 سال کا وقت  لگ جائے گا۔

حماس کے خلاف جنگ کی آڑ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ کی تباہی کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی  قابض فوج نے 23 لاکھ کی آبادی کو ملبے میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں وہیں لاکھوں بے گھر  اور بھوک و افلاس جیسے انسانی بحران کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

عالمی ادارے کے ‘‘مائن ایکشن سروس’’ کے سینئر اہل کار نے جنیوا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ نے غزہ کی گنجان آبادی والے علاقوں میں تقریباً 37 ملین ٹن ملبہ تباہی کی صورت میں پیدا کیا ہے۔