بانی فیس بک کو ایک دن میں 50 کھرب روپے کا نقصان

518

کیلی فورنیا: بانی فیس بک مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالرز (50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا ہے، اس نقصان کے بعد بھی بانی فیس بک 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم فیس بک کے بانی کی دولت میں کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔

میٹا کا اسٹاک گرنے سے امریکا کی مارکیٹ میں ویلیو کافی حد تک گرگئی ہے، جنوری سے مارچ 2024 کے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی کی۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز کے قریب کمی آئی تھی جبکہ ٹوئٹر ایکس کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔