یو ٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ نے صارفین کو پریشان کردیا

425
YouTube

سان فرانسسکو: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ نے صارفین کو ایک نئی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرفہرست گوگل کی جانب سے حال ہی میں اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کی ایپلی کیشن میں مزید بہتری لانے کی غرض سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد وہ ایک نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یو ٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اس سے ایپ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہونے کے ساتھ پلے بیک پرفارمنس کی امپروومنٹ، زیادہ ریزولیوشن اور کچھ مخصوص ڈیوائسز میں بیٹری کا کم استعمال ہونا شامل تھا۔

ایپ کے اپ ڈیٹ ہونے کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ جب سے dav1d نامی سافٹ ویئر اپ گریڈ کو یوٹیوب کی جانب سے اپنی ایپلی کیشن میں فعال کیا گیا ہے، تب سے ان کی ڈیوائسز کی بیٹریوں کی کارکردگی اپ ڈیٹ سے پہلے کے مقابلے میں متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ dav1d نامی اپ ڈیٹ گزشتہ ماہ گوگل پلے سسٹم اپ ڈیٹ میں پیش کی گئی تھی۔

لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں گوگل سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ dav1d کو استعمال کرنے والی متعدد ڈیوائسز 720p30 کو ڈیکوڈ کر سکتی ہیں۔

اپ گریڈ کے لیے اہل اینڈرائیڈ ڈیوائسز وہ ہیں جن میں پہلے سے مشہور ہوتے اے وی 1 ویڈیو فارمیٹ کے لیے ہارڈویئر سپورٹ موجود نہیں ہے۔ فی الحاص صرف نئی ڈیوائسز میں بلٹ-ان سپورٹ موجود ہے۔ اور اس کی وجہ سے متعدد پرانی ڈیوائسز بیٹری تیزی سے ختم ہوئے بغیر یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکل کا شکار ہیں۔