رواں سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے، سعودی عرب

323
removed

مکہ: اس سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے، سعودی عرب کی حکومت عازمینِ حج کی ریکارڈ تعداد کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے، حج سیزن کے دوران حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مستعد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے دوران مکہ مکرمہ اور اس سے ملحق علاقوں میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور کسی بھی بے جا دشواری سے بچانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ تھی۔

سعودی حکام کےمطابق  حج سیزن میں بھی بیرونِ ملک سے آنے والے افراد حج سے قبل یا بعد میں مسجدِ نبوی میں روضہ رسول اللہ پر حاضری دیتے ہیں، اس بار مدینہ منورہ میں باہر سے آنے والوں کی سہولت کے لیے حکومت نے 3500 افراد کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔