آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور ہلاک

353

 سڈنی:آسٹریلیا میں پولیس نے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان لڑکے کو پولیس نے گولی پرتھ کے مضافاتی علاقے ولٹن میں ماری ہے، جہاں مرنے والا لڑکا ایک شخص پر چاقو سے وارکرکے زخمی کرچکا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولی ماردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے  قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،مرنےوالے لڑکے کی عمر 16 برس بتائی گئی ہے، مقتول کی ابتدائی تلاشی لینے کے بعد انتہا پسند ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے ابتک کا یہ تیسرا چاقو کا حملہ تھا، جس میں حملہ آور مارا گیا ہے، گزشتہ واقعات  کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بھی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔