ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کی جانب سے کر اچی میں ایک روزہ تعلیمی نمائش2024 کا انعقاد

819

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایجو کیشن ایکسپو 2024کا انعقاد کیا گیا ، 5مئی 2024بروز اتوارصبح 10تا شام 6بجے تک کراچی کے پرل کونٹی نینٹل ہوٹل کے دلکشا ہال میں ایک روزہ تعلیمی نمائش منعقد کی گئی ۔

نمائش میں 50ہزار سے 2لاکھ روپے تک طلباءکو اسکالر شپ حاصل کرنے کے موقع فراہم کئے گئے ، جبکہ لندن کی 15سے زائد معروف یونیورسٹیوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے ، تعلیمی نما ئش میں ایس ٹی ایس گلوبل ایجو کیشن کی جانب سے طلباءکو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں لندن کی معروف یونیو رسٹیوں کے اسٹالز پر آنے والے طلبہ و طالبات کو لندن کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل ٹیوشن فیس ، انگریزی زبان میں مہارت ، اسکالر شپ کی تفصیلات ،کورس آوٹ لین ، تعلیمی گیپ ، ایڈمیشن اور دیگر حوالوں سے طلبا ءکو بھر پور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

ایس ٹی ایس گلوبل ایجو کیشن کی جانب سے بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں لندن کے اعلی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباءکو تعلیم کے حصول اور اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی جامعات کے15سے زائد تعلیمی اسٹالز لگائے گئے تھے۔

تعلیمی نمائش میں بیرون ملک تعلیمی مواقع اور طریقہ کار کہ بارے میں جاننے کیلئے ہزاروں طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔اس موقع پر ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کہ چیف ایگزیکٹو شبیراحمد،گلوبل اسٹودنٹ منیجر تنظیم چوہدری،کنٹری مینجر حمیرا مہناز،بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر سیدعثمان احمد،ایجوکیشنل کنسلٹنٹ صائمہ جاوید، سارہ، کنزہ، شارقہ، فاروق ، حسن اور عبد الجبار سمیت دیگر نے نمائش میں آنے والے طلبہ و طالبات کو بھرپور رہنمائی فراہم کی ہے۔

ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کے نمائندوں نے کہاکہ ہم مستقبل کے معماروں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ایک روزہ تعلیمی نمائش میں کراچی کہ طلباءکی جانب سے جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے اور کراچی کہ ہزاروں طلباءو طالبات اپنے والدین، اساتذہ ،دوستوں اور ہم جماعتوں کے ہمراہ تعلیمی نمائش میں شرکت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی نمائش کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ءکے لیے قیمتی مواقع فراہم کرنا ہے اور معزز غیر ملکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی سے طلباءنے بھرپورفوائد حاصل کیے ہیں۔

خاص طور پر معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے والے متعدد غیر ملکیوں کی موجودگی پرطلباءاپنے تعلیمی کیریئر کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کرتے نظرآئے ہیں انہوں نے بیرون ملک تعلیمی مواقع تلاش کرنے والے طلباءکے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن ایکسپو 2024 کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی طلباءاورطالبات سارا دن مختلف جامعات کے اسٹالز پر موجود نمائندوں سے رہنمائی حاصل کرتے رہے جبکہ لندن کہ مختلف جامعات کے نمائندگان بھی طالب علموں کو مفید معلومات فراہم کرنے میں مصروف نظر آئے ہیں۔

ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کو کراچی کے طلباءکی جانب سے امید سے زیادہ پذیرائی ملی ہے اور بڑی تعداد میں طالب علم ہمارے اسٹالز پر آئے ہیں۔یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں ایک چھت کے نیچے سارے تعلیمی ادارے بیٹھتے ہیں۔

تعلیمی نمائش سے فریش گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس کو اپنے مستقبل کو سنوارنے کا سنہری موقع ملتاہے کیونکہ وہ اس زحمت سے بچ جاتے ہیں کہ داخلوں کیلئے مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کریں اور اس کے بعد دیکھیں کہ کونسی یونیورسٹی میں کون سا کورس ان کیلئے بہتر رہے گا،تعلیمی نمائش میں موجود طلباءنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن نے ایجوکیشن ایکسپو کے زریعے ہماری مشکل آسان کردی ہے۔ اس طرح کی نمائش میں نا صرف معلومات کی فراہمی کا بلکہ مختلف اسکول ، کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں سے میل ملاپ کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔یقینا اس طرح کی ایجوکیشنل ایکسپو علم کے متلاشی طالبعلموں کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی نمائش میںلندن ساوتھ بینک یونیورسٹی،پرفیسگول بنگور یونیورسٹی،سولینٹ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ہل،لیورپول جان مورز یونیورسٹی،کنگسٹن یونیورسٹی لندن،شیفیلڈ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف سرے،گلاسگو کیلیڈونیا یونیورسٹی،ریجنٹ کالج لندن،یونیورسٹی آف لیڈز،نارتھمبریا یونیورسٹی نیو کیسل،یونیورسٹی آف روہیمپٹن لندن،رائل ہولوے یونیورسٹی،ٹیسائیڈ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف اسٹریتھ کلائیڈ،یونیورسٹی آف ایبرڈین،لنکاسٹر یونیورسٹی،ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی لیسٹر،لیڈز بیکیٹ یونیورسٹی،ڈرہم یونیورسٹی،کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ہڈرسفیلڈ،کارڈف یونیورسٹی،لنکن یونیورسٹی،مڈل سیکس یونیورسٹی،بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی،یونیورسٹی کالج ڈبلن،یونیورسٹی آف سسیکس،یوڈبیلوای برسٹل،الاﺅ،بولٹن یونیورسٹی،ریجنٹ کالج لندن،بلومسبری انسٹی ٹیوٹ لندن،بنگور یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف سوفولک سمیت لندن کی معروف یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے اسٹالز موجود تھے ۔اس حوالے سے پر ایس ٹی ایس گلوبل ایجوکیشن کہ چیف ایگزیکٹو شبیراحمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی نمائش جہاں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے تعارف کا ذریعہ بنتی ہیں وہیں طلباء اور طالبات کو مختلف مضامین میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں معلومات اورآگاہی حاصل ہوتی ہے۔

تعلیمی نمائش دورحاضر میں علم کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہیں اور تعلیمی میدان میں استعمال ہونے والی نئی نئی مصنوعات کو متعارف کرایا جاتا ہے،نئے نئے رجحانات پیش کیے جاتے ہیں۔

نمائش میں اساتذہ، طلباءو طالبات، ماہرین تعلیم، تربیت کار اور یونیورسٹی کے پروفیسرزسمیت سب ہی نے تعلیمی نمائش سے استفادہ کیا ہے۔نمائش میں مختلف عالمی معیار اور اقدار کے ادارے اپنے اپنے پورٹ فولیو کےساتھ اپنے اسٹالز پر موجودتھے اور اپنے ادارے کی قدرومنزلت کے حساب سے نوجوانوں کو جدید کورسز آفر کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔طلباءکے ذہن میں داخلے سے متعلق سوالات کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے نمائندے طلبا ءکوجواب فراہم کرنے میں ہمہ وقت تیار تھے۔ جن میں داخلہ پالیسی،فیس اسٹرکچر،اسکالر شپ یادیگر معلومات شامل تھیں۔

جبکہ آنے والے طلبا ءکے لیے رعایتی فیسوں پر مختلف کورسز میں داخلہ لینے سے متعلق معلومات مہیا کی گئی تھیں نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں کراچی کے مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے بھر پور شرکت کی ہے۔