گورنر سندھ کا نوجوانوں کو کاروبار کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان

228
changing world

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر  نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ  نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کے پروگرام کو گورنر انیشیٹیو روزگار اسکیم کا نام دیا گیا ہے، نوجوان کاروبار کیلیے مجوزہ منصوبے گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، منصوبوں کی منظوری کے بعد کاروبار کیلیے وسائل فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، روزگاراسکیم میں ایک کروڑ روپے اپنی فیملی کی طرف سے ڈالتا ہوں۔